• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بھارت نے سفارتی آداب کو روندا ،نامناسب الفاظ استعمال کئے‘

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے سفارتی آداب کو روندا ،جس کی مثال نہیں ملتی ،نئی دہلی نے وزیراعظم کےلئے سفارتی آداب کے منافی الفاظ استعمال کئے ۔

دوحا سے امریکا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جولائی کے معاملے کو بہانا بنایا گیالگتا ہے ملاقات سے انکار کی وجہ بھارت کے اندرونی حالات ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت میں ہے، پاک بھارت مسائل کے حل سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، پاکستان کے جذبہ خیرسگالی کے جواب میں بھارت کے پیچھے ہٹنے پر افسوس ہوا۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی بیان پڑھ کر افسوس ہوا ، بھارتی حکام نے جو جملے ادا کیے ہیں وہ نامناسب اور سفارتی آداب کے خلاف ہیں ،بھارت نے ابتدا میں ملاقات پرآمادگی ظاہر کی پھرانکارکے لیے جواز تلاش کیا، پاک بھارت مسائل کے حل سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے بیان کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاؤہ سائڈ لائنز پر ہونے والے دیگر اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی پاکستان کا بھرپور انداز میں موقف پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پامپیو کے ساتھ ہونے والی دوسری ملاقات پاکستان امریکہ تعلقات میں بہتری کے سلسلے میں اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

تازہ ترین