• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی نیوز چینل میں پہلی مرتبہ خاتون نیوز کاسٹر


سعودی عرب کی تاریخ میں سماجی اور تاریخی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں پہلے تو خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی گئی پھر ایوی ایشن میں بھی خواتین نے اینٹری مار دی اور تو اور ڈرفٹنگ اور بائیکنگ جیسے شوق بھی سعودی خواتین پورے کرتے دکھائی دے رہی ہیں ۔

اب اس عہد میں ایک اورتاریخی فیصلہ دیکھنے میں آیا ہے جب سعودی نیوز چینل میں پہلی مرتبہ خاتون نیوز کاسٹر کو نوکری دے دی گئی ہے ۔

مرد اینکر کے ساتھ بیٹھ کر نہایت پر اعتماد انداز میں خبریں پڑھتے ہوئے خاتون نے اپنے فرایض نبھائے اور نئی مثال قائم کر دی۔

تازہ ترین