• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان ،بارودی سرنگ کے دھماکے میں 7بچے جاں بحق

افغانستان کے صوبے فریاب میں بارودی سرنگ پھٹ گئی ،نتیجے میں 7 بچے جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ۔

افغان میڈیاذرائع کےمطابق صوبے فریاب کے ضلع شیریں تغب میں بچےکھیلتے ہوئے بارودی سرنگ سے جاٹکرائے اور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سرنگ کے دھماکے سے قبل 11 بچے وہاں پر کھیل رہے تھے جن کی عمریں پانچ سے 12 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ریسیکیو اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امدادفراہم کرنے کے لیے فریاب کے شہر مائمانا کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

افغان پولیس کے مطابق فریاب میں طالبان سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد بار سڑکوں پر بم نصب کرتے رہے ہیں اور یہ بم دھماکہ طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں طالبان کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین