• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ : شیر نے تاک لگا کر ننھی بچی پر حملہ کر دیا


یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن شیر تو شیر ہے جنگل میں ہو یا پھر چڑیا گھر میں ،اگر احتیاط نہ کی جائے تو یقیناجان لیوا ہو سکتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ امریکی چڑیا گھر میں بھی دیکھنے کو ملا جب ننھی بچی پر اچانک شیرنے حملہ کر دیا۔

شیشے کے انکلو ژر کے قریب بیٹھی شیر خوار بچی اپنے بھائی کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ اتنے میں عقب سے شیر نے تاک لگا کر بچی پر حملہ کیا۔

شیشے کی مضبوط دیوار کی دوسری جانب یہ بچی خوفزدہ ہو گئی تاہم شیشے کی دیوار کی موجودگی نے اسے بچا لیاورنہ شیربچی کو پلک جھپکتے ہی منہ کا نوالہ بنا لیتا ۔

تازہ ترین