آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ4؍ربیع الثانی 1440ھ 12؍دسمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے دور میں نیب کی 11 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔

نیب رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں 476 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 216 شکایتوں کی تصدیق کی گئی جبکہ 239 انکوائریاں تفویض کی گئیں ہیں۔

نیب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیب افسران کو 79 تحقیقات تفویض کی گئیں جبکہ 340 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے جس میں پلی بارگین ریفرنس بھی شامل ہیں۔

نیب رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں احتساب عدالت نے 72 افراد کو سزائیں دیں اور نیب مقدمات میں سزا کی شرح 70 فیصد ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیب نے 11 ماہ میں 2410 ملین روپے برآمد کیے گئے۔

واضح رہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ سال اکتوبر میں عہدہ سنبھالا تھا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں