• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’محرم کے جلوسوں پر بھارتی فورسز کے حملے قابل مذمت ہیں‘

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ 70سال سے آزادی کی جدوجہد میں ہر روز ایک کربلا کا سامنا کرتے ہیں ۔

ایک بیان سید علی گیلانی نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور عزاداروں کے خلاف بھارتی فورسز کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کے لوگ بامقصد جدوجہد کررہے ہیں ،انہیں آزادی کی جدوجہد کی پاداش میں ہر روز مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حریت رہنما نے یہ بھی کہاکہ بھارتی فورسزکی جارحیت میں لاکھوں کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں لیکن بھارت کی جارحیت نہیں رک رہی۔

تازہ ترین