• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم سے اتحاد مجبوری ہے،گورنر سندھ

تحریک انصاف کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ اتحاد تحریک انصاف کی مجبوری ہے۔

گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں ماضی میں فلاحی اداروں کے پلاٹوں پر قبضوں اور چائنہ کٹنگ میں ایم کیو ایم ملوث رہی لیکن ان کے ساتھ اتحاد ہماری مجبوری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےملاقات میں تعاون کا مکمل یقین دلایا ،ہم صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کراچی میں 5 بڑے منصوبے شروع کررہے ہیںاور گرین لائن منصوبے پر رفتار کو تیز کردیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے واضح کیا کہ جو ادارہ عوام کو تکلیف پہنچائے گا اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے گا، عوامی مسائل کے حل کے راستے میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین