• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اپنے جنگی جنون کو لگام دے، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی فوج اپنے جنگی جنون کو لگام دے اور خطے کو بے امنی کی بھینٹ نہ چڑھائے ۔

بھارتی آرمی چیف کےبیان ’پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا‘ پر شہبازشریف نے کہا کہ جنرل بپن راوت کو ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیےتھی۔

انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی شیردل بہادرمسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اور بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

ن لیگ کے صدر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اس کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اورسلامتی کےلئےفوج اورعوام ایک ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج دفاع وطن کے مقدس فرض کی بجاآوری کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

ان کا کہناتھاکہ پاک فوج سےبدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں ہرپاکستانی، فوج کا سپاہی ہے ،بھارتی غیر ذمے داری جنوبی ایشیا میں امن اور خطے میں ترقی کی دشمن ہے۔

تازہ ترین