• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نیو کلیئر ڈیٹرنٹ انفراسٹرکچر مقصد کیلئے فٹ نہیں، ایم پیز

لندن( جنگ نیوز) ایم پیز کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا نیو کلیئر ڈیٹرنٹ انفراسٹرکچر مقصد کیلئے فٹ نہیں ہے۔ بین الاقوامی غیر یقینی صورت حال میں نیو کلیئر ڈیٹرنٹ ٹرائیڈنٹ کو بجٹ اور سکلز گیپ کا سامنا ہے اور اس کے ساتھ ہی بریگزٹ کے تناظر میں سیکورٹی خدشات بڑھ جائیں گے۔ پارلیمنٹ واچ ڈاگ نے کہا ہے کہ منسٹری آف ڈیفنس نیوکلیئر ڈیٹرنٹ کو چلانے میں ناکامی کے شدید خطرات سے دو چار ہے۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی رپورٹ میں پتہ چلا کہ ایم او ڈی میں نیوکلیئرسب میرینز کو سپورٹ کرنے والی 13 سائٹس کی مینٹیننس میں تاخیر کے فیصلوں کی وجہ سے پروگرام مقاصد کیلئے فٹ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں کہاگیا کہ ٹرائیڈنٹ نیوکلیئر میزائل پروگرام پر بریگزٹ کی وجہ بھی اثرات پڑ سکتے ہیں کیونکہ پروگرام کیلئے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے امپورٹڈ مٹیریل پر انحصارکیا گیا اور براعظم سے انجینیئرز کو لانے میں مشکلات ہوں گی۔ کمیٹی کی رپورٹ میں کہاگیا کہ ڈیفنس چیفس کو 2.9 بلین پونڈ کے بلیک ہول اور سکلز گیپ کو ختم کرنا چاہیے تاکہ موجودہ ڈیٹرنٹ کو برقرار رکھا جا سکے۔ با اثر کراس پارٹی کمیٹی کی رپورٹ میں نیو کلیئر ڈیٹرنٹ انفراسٹرکچر کی موجودہ صورت حال پر تشویش ظاہر کی گئی۔ یہ رپورٹ ڈیفنس سیکریٹری گیون ولیمسن کی جانب سے یو کے سب میرین پروگرام پر 2.5 بلین پونڈ خرچ کرنے کے وعدے کے چار ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ پبلک ارکائونٹس کمیٹی چیئر مگ ہیلیئر نے کہاکہ منسٹری أٓف ڈیفنس کو پہلے ہی نے ائر کرافٹ کیریئر کی ڈلیوری کے معاملے میں کرائسس کا سامنا ہے اور ممکنہ طور پر ایکوئپمنٹ پروگرام کیلئے 20 بلین پونڈ کا شارٹ فال ہے اور یہ صورت حال نیشنل سیکورٹی کے وعدوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منسٹری آف ڈیفنس کو 3 بلین پونڈ کے اس گیپ کو پر کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہیں ۔ سکلز گیپ کو ختم کرتےہوئے یہ یقینی بنانا حاہیے کہ تمام تر غیریقینی بین الاقوامی سیاسی اور تجارتی حالات میں موثر سپلائی لائن برقرار رہے۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ڈیٹرنٹ کو دستیاب انفراسٹرکچر کو حاصل موجودہ سپورٹ پر مجھے انتہائی تشویش ہے کیونکہ یہ ملکی مقاصد کیلئے فٹ نہیں ہے۔ منسٹری آف ڈیفنس کو اس معاملے کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔ اگلے دس برسوں میں توقع کی جاتی ہے کہ ایم او ڈی 5 بلین پونڈ نیو کلیئر انٹرپرائز نیو کلیئر نیٹ ورک پروگرام ایکوبپمنٹس اور سب میرین فلیٹ کی مرمت کرنے والے افراد اور ری پلیسمنٹ پر خرچ کرے گی۔ ان میں وین گارڈ کلاس سب میرینز بھی شامل ہیں جو یوکے نیوکلیئر میزائل بردار ہیں۔ ایم او ڈی کا کہنا ہے کہوہ یہ تسلیم کرتی ہے کہ بریگزٹ کی صورت میں یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد نیو کلیئر ڈیٹرنٹ پروگرام کیلئے ایکویپمنٹس کی سپلائی چین اور امپورٹڈ میٹریل متاثر ہو گا۔ ایم او ڈی افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ بریگزٹ کے نتیجے میں نیو کلیئر پروگرام میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کے ریگولیشنز اور پرائسز متاثر ہوں گی نیو کلیئر انجینیئرز کو ریکروٹ کرنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

تازہ ترین