• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیرارڈ بیٹن نے مزید انتہا پسندی کی طرف دھکیل دیا، سخت اسلام دشمن ایجنڈے کااعلان

لندن (نیوز ڈیسک) گیرارڈ بیٹن نےسخت اسلام دشمن ایجنڈے کااعلان کرکے یوکپ کو مزید انتہا پسندی کی طرف دھکیل دیاہے ، گارڈین نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ اپنی سالانہ کانفرنس سے قبل یوکپ نے تجویز کیاہے کہ مسلمان صرف قیدی ہیں، پارٹی نے متوقع مسلمان امیگرنٹس کی خصوصی سیکورٹی سکریننگ کرنے اور مساوات سے متعلق قوانین ختم کرنے کابھی اعلان کیاہے۔ یہ کانفرنس جمعہ سے ہوگی ، اخبار کے مطابق نام نہاد عبوری منشور میں دیگر پالیسیاں بھی شامل ہیں جن میں گیرارڈ بیٹن نے یوکپ کو دنیا کی حقیقی معنوں میں مقبول عوامی پارٹی بنانے کے ارادے کااظہار کیا ہے۔ان کے منشور میں منافرت مبنی جرائم کی کٹیگری ختم کرنے، مساوات اور حقوق انسانی کمیشن اور حکومت کامساوات سے متعلق دفتر ختم کرنے کا ارادہ بھی شامل ہے۔اس میں حکومت سے جنسی گرومنگ کرنے والے گروہوں کی جانب سے بچوں اورخواتین کے ساتھ جنسی زیادتی سے متعلق واقعات کی تفتیش کرانے کابھی مطالبہ کیاگیاہے، یوکپ کے منشور میں اسے برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا سوشل سکینڈل قرار دیاگیاہے۔ گیرارڈ بیٹن نے اپریل میں ہینری بولٹن سے یوکپ کی قیادت حاصل کی ہے انھوں نے اپنے آپ کو انتہائی دائیں بازو کے کمپینر ٹومی رابنسن کے ساتھ نتھی کیا ہے جو ایک ایسی غیررسمی تحریک کی قیادت کررہے ہیں جو گرومنگ میں ملوث گروہوں کو استعمال کرکے پورے برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف مہم جوئی کرتے ہیں۔یوکپ کے منشور میں الزام عاید کیاگیاہے کہ گرومنگ گروپوں کو کئی سال تک سیاسی اصلاحات اور اس میں ملوث بڑی تعداد میں مسلمانوں کی نشاندہی کے خوف سے مخفی رکھا گیا ،گیرارڈ بیٹن اسلام کے خلاف اپنے خیالات میں انتہائی پرجوش اور جذباتی ہیں اور وہ اس مذہب کو موت کاپھندا قرار دیتے ہیں۔

تازہ ترین