• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی فوج کی داعش کے خلاف نئے سائبر ہتھیار کی آزمائش

لندن ( نیوز ڈیسک ) برطانوی فوج اور سیکورٹی سروسز نے شام اور عراق میں داعش کے خلاف اپنے ایک نئے سائبر ہتھیار کی آزمائش کی ہے۔دی ٹائمز نے موجودہ اور سابقہ انٹیلی جنس افسران سے لئے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر بتایا ہے کہ جی سی ایچ کیو، اور برطانیہ کی مسلح افواج نے جہادیوں کیسرکاری دستاویزات تک رسائی روکنے کیلئے سائبر صلاحیتوں کا حامل سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کے ذریعے مختلف کمپیوٹر وائرس بھیجے جا سکتے ہیں۔ اس کا مقصد بوگس خبریں پھیلا کر داعش کے حامیوں میں کنفیوژن پیدا کرنادہشتگردوں کی کیش ٹرانزیکشنز کی تکینکس کو معطل کرنا ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے گروپ کو فنڈنگ اور لاجسٹکس میں رکاوٹ پیدا کر کے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ،گولہ بارود ، خوراک اور سپلائیز کو مشکل بنا یا جا سکے گا۔ 
تازہ ترین