• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید مرتضیٰ بھٹو نڈر رہنما تھے، آغا تنویر اقبال

برمنگھم(آصف محمود براہٹلوی) پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری آغا تنویر اقبال نے شہید مرتضیٰ بھٹو کے22ویں یوم وفات پر ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور پاکستان کے لئے بھٹو خاندان کی قربانیوں کو تاریخ ہمیشہ سنہری حروف سے لکھے گی ، مرتضیٰ بھٹو ایک نڈر اور بے باک رہنما تھے جنہیں سازش کے تحت غیر جمہوری اور ملک دشمن قوتوں نے قتل کردیا، مرتضٰی بھٹو ایک اصول پسندشخصیت اور پاکستان اور عوام سے والہانہ محبت رکھتے تھے۔ مرتضیٰ بھٹو نے آمریت کو للکارا اور جمہوریت کیلئے جہدوجہد کی، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان تجدید عہد کرتے ہیں کہ وہ شہدا کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں جمہوری قافلے میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرینگے اورہمیشہ پارٹی قیادت اور پارٹی پرچم کے تلے متحد رہیں گے۔
تازہ ترین