• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں کلثوم نواز کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ نشست کا اہتمام

برسلز (عظیم ڈار) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ بلجیم کے چیف آرگنائزر رانا فلک شیر نے برسلز میں کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ نشست کا اہتمام کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ محمد امجد نے کیا۔ اس موقع پر رانا فلک شیر نے لیگی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلثوم نواز کی خواتین کے لیے جدوجہد اور حقوق نسواں کے حوالے سے کردار کو ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز خدا ترس اور غرباء کے ساتھ شفقت کرنے والی نفیس خاتون تھیں۔ رانا فلک شیر نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور دیگر پسماندگان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ دعائیہ نشست میں محمدعلی عباس، شیخ عمران، میاں محمد اشرف میاں مصطفی، میاں زاہد، محمد عنصر، محمد بابر، ندیم بٹ اور دیگر لیگی ارکان نے افسوس کا اظہار کیا اور محمد میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی رہائی پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین