• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر حشمت اشرف کی اہلیہ کا برین ہیمرج سے انتقال، لوٹن میں نماز جنازہ ادا

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کے ہم زلف ڈاکٹر حشمت اشرف کی اہلیہ برین ہیمریج سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جامعہ اسلامیہ 22ویسٹ بورن روڈ لوٹن میں ادا کی گئی۔ سابق خاتون اول صہبا مشرف اپنی بہن کی وفات کا سن کر دبئی سے لوٹن پنچی تھیں اور جامعہ اسلامیہ میں موجود رییں جہاں پر متعدد افراد نے ان سے تعزیت کی۔ نماز جنازہ مولانا عبدالعزیز چشتی مہتمم جامعہ نے پڑھائی۔ مرحومہ کی میت کو کل نیو یارک امریکہ کے قریب ایک ٹاؤن بفلو لے جایا جائے گا جہاں پر ان کی تدفین ہو گی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر شکیل قریشی، مولانا عبدالعزیز چشتی، سابق مئیر کونسلر ریاض بٹ، ملک شبیر حسین، ممتاز بٹ خواجہ محمد ایوب، خواجہ کبیر حسین، امتیاز چوہدری، محمد ظہیر اور دیگر نے ڈاکٹر حشمت اشرف سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں شامل تھے۔ 
تازہ ترین