• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

88ہزارپونڈ کے گرین فل ٹاور فراڈ کرنے والے کا اقبال جرم

لندن(پی اے) 88ہزار پونڈ کے گرین فل ٹاور فراڈ کرنے والے نے اعتراف جرم کرلیا پولیس نے کہا ہے کہ خود کو گرین فل ٹاور کی تباہی کا شکار ظاہر کرنے والے شخص نے مجموعی طور پر تقریباً90ہزار پونڈ کے فراڈ کا اعتراف کرلیا۔ 28سالہ عبدالکریم رکایا نے گذشتہ سال 14 جون کو ٹاور میں لگنے والی آگ سے گھر سے محروم ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرکے 88ہزار 183 پونڈ کی ہوٹل اکاموڈیشن اور مالی سپورٹ حاصل کی۔ سکاٹ لینڈیارڈ کے مطابق رکایا نے جو لوٹس روڈ چیلسی کا رہنے والا ہے آئل ورتھ کرائونڈ کورٹ میں اعتراف جرم کیا۔ ڈیٹکٹو سپرنٹنڈنٹ میٹ بونر نے کہا کہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے سانحات کو استعمال کرنے والوں کے اقدامات افسوسناک ہیں۔ عبدالکریم نے اپنے ذاتی فائدے کیلئے کہانی گھڑی اور عوام اور لوکل کونسل کی سخاوت کا استحصال کیا اسے 27 نومبر کو سزا سنائے جانے تک کسٹڈی ریمانڈ میں دیدیا گیا اسے وہی عدالت سزا سنائے گی جس میں اس نے اعتراف جرم کیا ہے۔
تازہ ترین