• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی راجہ طارق سلطان کے انتقال پر اظہار افسوس

ہائی ویکمب (پ ر) سابق چیئرمین ویکمب ڈسٹرکٹ کونسل کونسلر محبوب حسین بھٹی نے حاجی راجہ طارق سلطان کی وفات پر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو کمیونٹی کیلئے نقصان قرار دیا ہے۔ کونسلر محبوب حسین بھٹی نے کہا کہ انہیں ذاتی طور پر حاجی طارق کے پیار و محبت اور خلوص کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور ان کے خاندان کے افراد ایک مشفق باپ اور ہمدرد سے محروم ہوئے ہیں۔ مولانا صاحبزادہ غلام جیلانی، حافظ سجاد، کونسلر ضیاء احمد، کونسلر مزمل حسین، راجہ ظفر اقبال، راجہ انعام اللہ خان نے بھی لواحقین سے حاجی طارق کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
تازہ ترین