• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کی تنظیم نو کیلئے 12رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی

لندن( پ ر) پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی صدر انیس احمد قائمخانی نے پاک سر زمین پارٹی برطانیہ و یورپ کی تنظیم نو کے لئے پرانی کمیٹی تحلیل کرکے 12رکنی آرگنائزنگ کمیٹی قائم کردی گئی، کمیٹی کے انچارج چوہدری الطاف شاہد نامزد کردیئے گئے، کمیٹی میں مرزا خلیل اللہ، مرزا فیصل محمود، فیض احمد، بیرسٹر سیرت علی، غلام نبی عامر، چوہدری پرویز اختر، حمیرا حقانی، زبیدہ قائم، امیر فیصل اعوان، کاشان جیلانی اور جاوید حسین شامل ہیں، کمیٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم کے ذریعہ پاک سر زمین پارٹی کا پیغام برطانیہ بھر رہنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو پہنچائے، عوامی رابطہ مہم کے ذریعہ ممبر سازی کرے اور دو ماہ کی ممبر سازی کے بعد آئندہ نئی تنظیمیں ذمہ داریوں کے لئے اپنی تجاویز مرکزی صدر انیس قائم خانی کو ارسال کرے۔
تازہ ترین