• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہڈرزفیلڈ میں سالانہ عظمت شہداء اسلام کانفرنس آج ہوگی

ہڈرز فیلڈ (زاہد انور مرزا) جمعیت علمائے برطانیہ کے زیراہتمام سالانہ عظمت شہدا اسلام کانفرنس آج 13محرم 1440جری بمطابق23ستمبر2018ء بروز اتوار بعد ظہر دو بجے تا پانچ بجے جامع مسجد بلال ہڈرز فیلڈ میں منعقد ہوگی۔ اس کانفرنس میں امام مظلوم، شہید مدینہ، سیدنا امام عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ (شہید18ذوالحجہ35ہجری) مراد نبی، داماد علی ؓ، شہید منبر و محراب، سیدنا امام عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ (شہید1محرم24ھ) فاتح خیبر، داماد نبی ؐ سیدنا امام علی رضی اللہ عنہ (شہید21رمضان40ھ، نواسہ رسول، شہید کربلا، سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ، شہید10محرم61ہجری) کی قربانیوں کو بیان کرنے اور مسلمانوں کو اسلام کے ان عظیم محسنوں کے نام و کام اور اجلے کردار سے متعارف کروانے کے لئے علمائے کرام اردو اور انگریزی میں خطاب کریں گے، امیر جمعیت علمائے برطانیہ مولانا سید میاں شیرازی کی صدارت اور سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے برطانیہ مولانا محمد اکرم اوکاڑوی کی سرپرستی اور سیکرٹری نشرواشاعت جمعیت علمائے برطانیہ مولانا قاری عبدالرشید کی نظامت میں امسال منعقد ہونے والی اس سالانہ عظمت شہدا اسلام کانفرنس سے برطانیہ کے محقق عالم دین اور کتب کثیرہ کے مصنف مولانا محمد اقبال رنگونی آف مانچسٹر اردو میں جبکہ فاضل نوجوان مولانا محمد عمیر نثار آف چارلے انگریزی میں خطاب کریں گے۔ نوجوان مقرر مولانا عادل فاروق آف اولڈہم کا اردو انگریزی میں خطاب ہوگا، جبکہ حافظ معاذ جنید تلاوت قرآن کی سعادت حاصل کریں گے۔ شعبہ نشرواشاعت، جمعیت علما برطانیہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں ہڈرز فیلڈ اور قرب و جوار کے مسلمانوں کو خصوصی دعوت دیتے ہوئے ان سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس کانفرنس میں شریک ہوں۔ مرد حضرات اپنے ساتھ بڑی عمر کے بچوں اور خواتین بڑی بچیوں کو ہمراہ لائیں اور اپنے دوست و احباب کو بھی دعوت دے کر ساتھ لائیں۔
تازہ ترین