• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نژا د بیلج طالبہ خبیبہ علی کا اعزاز، ٹاپ ٹین ڈاکٹر ز کی فہرست میں تیسری پوزیشن

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان نژاد بیلج سیدہ خبیبہ علی نے میڈیکل کے شعبہ میں یورپی یونیورسٹی اوویڈیوس سے پہلے ٹاپ ٹین ڈاکٹرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ سیدہ خبیبہ علی نے رومانیہ میں واقع کونسانتا میڈسن یورپین یونیورسٹی میں میڈیکل کے شعبے میں نمایاں پوزیشن لے کر جہاں اپنے گھروالوں کے لیے خوشی کا باعث بنیں وہیں ان کی پاکستانی شہریت کی بدولت پاکستان کا نام بلند ہوا۔ یاد رہے سیدہ خبیبہ علی بلجیم کے علاقہ گینٹ کی رہائشی ہیں۔ پختون آرگنائزیشن بلجیم کے صدر نوید خان اور جنرل سیکرٹری امجد شاہ نے سیدہ خبیبہ علی کی کامیابی کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا اور اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں یورپی معاشروں میں رہتے ہوئے اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی کمیونٹی اور ملک کا مثبت چہرہ اجاگر ہو۔
تازہ ترین