• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور رینجرزہائی الرٹ،مختلف شہروں میںیوم عاشور عقیدت واحترام سے منایاگیا، علم و ذوالجناح اور تعزیوںکے جلوس برآمد

سکھر+نواب شاہ + خیر پو ر (بیورو رپورٹ+نا نہ نگا ران )پولیس اور رینجرز ہائی الرٹ ، مختلف شہر و ں میں یوم عاشور عقید ت و ا حتر ا م سے منا یا گیا، علم و ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس بر ٓا مد ،سکھر ۔ ضلع بھر میں برآمد ہونیوالے ماتمی جلوسوں کی سیکورٹی کے لئے ضلع بھر میں پولیس اور رینجرز کو ہائی الرٹ رکھا گیا، سکھر اور روہڑی میں بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو دوپہر اور شام گئے اپنی مقررہ منزلوں پر اختتام پذیر ہوئے، جلوس کی تمام گزرگاہوں کو کنٹینر، خاردار تاریں، لگاکر بند کردیا گیا تھا اور جلوس میں آنیوالے زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد چھوڑا جارہا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جلوس کی تمام گزرگاہوں کی سرچنگ کی۔ یوم عاشور کے روز عزاداری کے جلوسوں کے موقع پر پانی، شربت، دودھ کی سبیلیں اور طبی کیمپ بھی منعقد کئے گئے تھے ہیں۔نوابشاہ نواسہ رسول ﷺ اور شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علم و ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس نکالے گئے ماتمی جلوسوں میں بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی امام بارگاہ مرتضوی سے مرکزی جلوس برآمد ہوا جبکہ غریب آباد سے ماتمی جلوس نکالا گیا جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے امام بارگاہ مرتضوی اور درگاہ پیر بخاری پر ختم ہوئے جبکہ منوآباد ،غریب آباد اور پیلا کیمپ سے نکالے گئے تعزیوں کے جلوس انہیں مقامات پر اختتام پذیر ہوئے مختلف امام بارگاہوں میں شام غریباں منعقد کی گئی جہاں علماء و ذاکرین نے خطاب کیا اور حضرت امام حسین اور شہداء کربلا کی اسلام کے لئے لازوال قربانیوں پر روشنی ڈالی۔خیرپور۔ یوم عاشور پر ایک سو سے زائد ماتمی جلوس نکالے گئے مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری سے برآمد ہوا سوک سینٹر اور چھتری چوک پر شہر بھر کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے جہاں عزاداروں نے حضرت امام حسین اور دیگر شہداء کی یاد میں کا ماتم کیا جبکہ علمائے کرام نے شکرہدائے بلا کی شہادت و قربانیوں پر روشنی ڈالی ماتمی جلوسوں اور عزاداری کی حفاظت کے لیے شہر میں سینکڑوں پولیس اہلکار اور دیگر سرکاری فورسز کے جوان تعینات کئے گئے تھے جلوسوں اور عزاداری کو مانیٹر کرنے کے لیے جلوسوں کے راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جبکہ شہر کی حساس صورتحال کو براہ راست نظر میں رکھنے کے لیے ایس پی اور ڈی سی آفیس میں مانیٹرنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو ایس ایس پی عمر طفیل ایڈیشنل ایس پی انور بگٹی اے ایس پی رائے مظہر اقبال ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح اور رینجرز فورس کے افسران اور ضلع امن کمیٹی کے میمبران امن و امان قائم رکھنے کے لیے جلوسوں کے ہمراہ تھے شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کے باعث تمام جلوس خیر و سلامتی سے اپنی اپنی آخری منزل پر پہنچے جبکہ مرکزی جلوس انجمن کربلا پہنچ کر اختتام پزیر ہوا دریں اثناء کوٹ ڈیجی ،نارا،کنب ٹاؤن اور دیگر شہر و دیہات میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے دریں اثناءامن پسند شہریوں تاجر برادران اور محب وطن افراد نے یکم محرم سے 10محرم تک ضلع بھر میں سیکورٹی کے بہتر و مطلوبہ انتظامات کرنے اور امن قائم رکھنے پر ڈپٹی کمشنر عبدالفتاح ہلیو ایس ایس پی عمر طفیل اور انتظامیہ کے دیگر افسران کو مبارکباد دی ہے ۔ ٹنڈوجام ۔ شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے علم و ذوالجناح اور تعزیوں کے جلوس نکالے گئے ا س مو قع پر علما نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلامی تاریخ کا نا قابل فراموش سانحہ ہے۔اس میں خاندان نبوت نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دین برحق کو ہمیشہ کے لیے بچا لیا اور اسلام کا نام رہتی دنیا تک سر بلند کر دیا۔واقعہ کر بلا امت مسلمہ کو درس دیتا ہے کہ باطل کے سامنے کسی صورت نہیں جھکنا چاہیے خواہ اس میں جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔ پڈ عیدن ۔ ہالانی میں 10 محرم الحرام کو شہدا اسلام کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سندھ سمیت ملک بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔سجاول۔ یوم عاشورہ محرم الحرام عقیدت و احترام سے منایا گیا، سجاول سمیت جاتی ، چوہڑ جمالی ، میرپور بٹھورو میں شہدائےکربلا کی یاد میں مختلف مجالس اور جلوسوں کا انعقاد کیا گیا، سجاول شہر میں مرکزی امام بارگاہ فقیر احمد سے مرکزی ماتمی جلوس برآمد ہوا۔ہالا۔نیوسعیدآبادسمیت ضلع مٹیاری میں عاشورہ محرم عقیدت واحترام سے منایا گیاتعزیہ عزاداری کےجلوس مجالس شام غریباں کی سخت سیکورٹی علمائےکرام خطیب فلسفہ حسینی کواجاگرکرتےہوئےکہاکہ واقعہ کربلاحق وانسانیت کی فتح اورباطل کی شکست ہے۔ہالانیوسعیدآبادبھٹ شاہ مٹیاری اڈیرولعٰل بھانوٹ کھنڈوہالا اولڈ اگروراہواوردیگرشہرودیہات میں شام غریاںسےعلامہ دوست علی سعیدی زوارولی محمدمیمن سیدغلام علی شاہ محمدعلی سید عمران شاہ اوردیگرنےکہاکہ معصوم بچوں خواتین کےساتھ نواسہ رسول سیدناامام حسین اوران کے رفقاءنےلازوال قربانیاں دیکردین اسلام کوسربلندکیاکربلاکےمیدان میں ہونےوالی لڑائی میں حق کوفتح حاصل ہوئی تلوارکےمقابلہ میں شہدائےکربلاکےخون نےجیت کی تاریخ رقم کی۔میرپورساکرو۔ یوم عاشورہ عقیدت و احترام سے منایا گیا میرپورساکرو، بوھارا، گاڑھو، ور شہر اور غلام اللہ میں مرکزی امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس بر آمد ہوا جن سے اور چھوٹے بڑے جلوس بھی آکر ملے جو مختلف روڈوں سے سینہ کوبی اور زنجیروں کا ماتم کرتے ہوہے واپس مرکزی امام بارگاہوں پہچے جہاں پر مجالس اور شام غریباں ہوئی اور ننگر بھی تقسیم کیا گیا۔سیٹھارجہ۔ علم ذوالجناح اور تعذیوں کا قدیمی اور تاریخی ماتمی جلوس امام بارگاہ علی ولی اللہسے برآمد کیا گیا جس مٰیں سندہ بھر کی معروف نوحہ خواں تنظیموں نے حصہ لیا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ھوتا ھوا حسینی چوک پہنچا ۔مجلس عزا سے مولوی امداد شجائی ،انصارثقلین مشھدی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ امام حسین شہید حق وصداقت ھیں انہوں نےمیدان کربلا میں اللہ کی راہ اور اسلام کی سر بلندی کیلئے جو جانیں قربان کیں ان کا مثال تاریخ عالم میں ملنا نا ممکن ہے۔ ٹنڈوجام ۔ یوم عاشور عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیااس موقع شہر کے مختلف امام بارگاہوں سے ذولجناج اور ماتمی جلوس نکالے گئےنوحہ خوانی کے بعد عزاداران نے زنجیروں سے بھی ماتم کیا امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام بھی کیا گیاجہاں ذاکرین وقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
تازہ ترین