• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اور عوام کے تعلق سے وائٹ کالر کرمنل بے نقاب ہوتے ہیں ، ڈی ایس پی

جھڈو:( نامہ نگار) صحافی معاشرے کا آئینہ ہیں ،جرائم کے خاتمے کے لیے صحافی اور شہر ی ا یک ٹیم بن کر کام کریں ۔ پولیس اور شہریوں کے براہ راست تعلق سے وائٹ کالر کرمنلز بے نقاب ہوتے ہیں ۔ یہ بات ڈی ایس پی جھڈو سید مجاہد علی شاہ نے پریس کلب جھڈو کے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جھڈو کے شہریوں نے مثالی مذہبی رواداری کا مظاہرہ کیا اور شہر میں کہیں بھی کشیدگی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ دیگر جرائم کے حوالے سے بھی تعلقہ جھڈو میں جرائم کی شر ح بہت کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی میرپورخاص کی قیادت میں پولیس نے منشیات کے خلاف بیڑ ا ٹھایا ہے، محرم کی ذمہ داری سے فارغ ہونے کے بعد جھڈو میں بھی دیسی شراب، چرس کے اڈوں اور گٹکا کے خلاف آپریشن کلین اپ شروع کر رہے ہیں ، جس میں منشیات فروشوں کے سفارشیوں ، پشت پناہی کرنے والوں اور جرائم میں ملی بھگت کرنے والی پولیس کی کالی بھیڑوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔
تازہ ترین