• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گلستان جوہر فلیٹوں اور بنگلوز کی بستی کہلاتی ہے، ابھی یہ علاقہ مکمل طور پر آباد بھی نہیں ہوا ہےکہ ضروریات زندگی کی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کا رونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے، ٹرانسپورٹ کی ابترصورتحال نے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا ہوا ہے۔ چاروں اعتراف سے ٹریفک گلستان جوہر چورنگی پر ہی جمع ہوتا ہے اگر لائٹ چلی جائے اور ٹریفک پولیس نہ ہو اور ایسے میں ٹریفک سگنل کام نہ کررہا ہو تو اندازہ لگائیے کہ ٹریفک جام اور اس میں بیٹھے ہوئے لوگوں کا کیا حشر ہوتا ہوگا، بعض اوقات طویل دورانئیے کے لئے ٹریفک جام ہو جاتا ہے جو بدترین مشکلات سے عوام کو دوچار کرتا ہے منٹوں کا سفر طویل بن جاتا ہے۔ درخواست ہے کہ اس مشکل سے نجات دلائی جائے۔
(صغیر علی صدیقی۔ کراچی)
تازہ ترین