• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک اورایک خطہ ایک سڑک کانفرنس آج مصر میں شروع ہوگی

اسلام آباد( این این آئی )پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ اور ایک خطہ ایک سڑک کانفرنس آج ( اتوار) سے مصر میں شروع ہوگی جس میں شرکت کے لئے پاکستانی وفد قاہرہ روانہ ہوگیا ۔پاکستانی وفد میں متعدد معروف بزنس مین بھی شامل ہیں جو کانفرنس کے حصہ لینے کے ساتھ ساتھ پاکستان اور مصر کے درمیان تجارت پر بھی گفتگو کرینگے۔وفد خصوصی طور پر مصر کو سی پیک منصوبے اور پاکستان میں سپیشل اکنامک زون کی اہمیت سے آگاہ کرے گا ۔
تازہ ترین