• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ مالی سال میں بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جون 2018ءتک پاکستان سے بیڈ وئیرمصنوعات کی برآمدات میں تقریباً 6فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں بیڈوئیرمصنوعات کی برآمدات میں 4.47 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی سے لیکر جون 2018ءتک پاکستان سے 3لاکھ 57 ہزار546 میٹرک ٹن بیڈ وئیر کی مصنوعات کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔صرف جون کے مہینے میں بیڈ وئیر مصنوعات کی برآمدات سے پاکستان نے 205.491 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل کیا۔
تازہ ترین