• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں گاڑیوں کی سالانہ مارکیٹ 3 لاکھ یونٹس سے زائد ہے

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان میں گاڑیوں کی سالانہ مارکیٹنگ کاحجم 3 لاکھ یونٹس سے زائد ہے۔ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی 2016-21 کے تحت نئی سرمایہ کاری سے گاڑیاں تیارکرنے کی مقامی صنعت کی پیداواری صلاحیتوں میں 60 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹو پارٹس اینڈ اسیسریز مینوفیکچررز ( پاپام) کے چیئرمین عامر اللہ والا نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران گاڑیاں تیار کرنے والی مقامی صنعت نے 2لاکھ 30 ہزار گاڑیاں تیار کیں جبکہ استعمال شدہ 80 ہزار گاڑیاں درآمد بھی کی گئیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گاڑیوں کی سالانہ مارکیٹ 3 لاکھ یونٹس سے زائد ہے اور شعبہ میں نئی سرمایہ کاری سے اس میں مزید اضافہ ہو گا۔
تازہ ترین