• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیلونگوے ( جنگ نیوز ) افریقی ملک جمہوریہ ملاوی میں صدر پیٹر موتھاریکا پر کرپشن کے مبینہ الزامات کے خلاف مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے صدر کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں کا انعقاد انسانی حقوق کے دفاعی اتحاد ( ایچ آر ڈی سی ) کیا جانب سے کیا گیا تھا ۔ انسداد کرپشن بیورو کی ایک لیک رپورٹ میں صدر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک معاہدے کرنے کے عوض 1 لاکھ 95 ہزار ڈالر کی رشوت لی تھی ۔مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ تھا کہ صدر موتھریکا کرپشن کے مسائل ، نوجوانوں میں بے روزگاری اور دیگر مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ 

تازہ ترین