• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کیلئےکمیشن قائم کرے،حریت کانفرنس

کراچی( جاوید رشید)کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں ہورہی حقوق انسانی کی بے پناہ پامالیوں کی تحقیقات کیلئے ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرے جس کی ضرورت کو کونسل کے ہائی کمشنر کی رپورٹ میں بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے آزاد کشمیر کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کونسل کی ہائی کمشنر Michelle Bacheletکیساتھ ملاقات کرکے حریت کی طرف سے یہ مطالبہ کیا ۔دریں اثنا ءتعلیمی انجمن نصرۃ الاسلام سرینگر سے وابستہ اسلامیہ ہائی اسکول بجبہاڑہ کی انتظامیہ کمیٹی کا ایک وفد اسکول کے موجودہ پرنسپل اور سرکردہ عالم دین مفتی ضیاء الحق ناظمی کی قیادت میں انجمن کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق سے موصوف کی رہائش گاہ میرواعظ منزل پر ملاقات ہوئی ۔

تازہ ترین