• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظہبی محفوظ ترین عالمی شہرقرارفہرست میں4 سعودی شہر بھی شامل

مکہ مکرمہ (صباح نیوز)دنیا کے محفوظ ترین شہروں کی فہرست میںا ماراتی شہر ابوظہبی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ محفوظ شہر تسلیم کیا گیا سعودی عرب کے 4شہر شامل ہوگئے،ریاض کا نمبر سرفہرست ہے جسے دنیا میں محفوظ ترین شہروں کی فہرست میں 89 واں نمبر ملا ۔ فہرست نومبیوویب سائٹ نے جاری کی ،اس میں 338شہروں کے نام درج ہیں۔ یہ فہرست اعدادو شمار اور گوناں گوں معلومات کے ڈاٹا بینک کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے، اماراتی شہر ابوظہبی کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ محفوظ شہر تسلیم کیا گیا، ویب سائٹ نے پہلی بار اس طرح کی فہرست 2009 میں جاری کی تھی، اس فہرست میں مکہ مکرمہ ،،جدہ (205)اور دمام ( 228) ویں نمبر پر ہیں۔ 
تازہ ترین