• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پادریوں کی تعیناتی کیلئے چین ویٹی کن سٹی تاریخی معاہدے پر متفق

ویلنس (جنگ نیوز) ویٹی کن سٹی نے اعلان کیا ہے کہ کمیونسٹ ملک چین میں پادریوں کی تعیناتی کے حوالے سے تاریخی معاہدے پر اتفاق ہوچکا ہے جہاں اس سے قبل کیتھولک چرچ کے پادری کی تعیناتی حکومت کی جانب سے کی جاتی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ معاہدے کو بتدریج اور دو طرفہ مفاہمت سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا جو محتاط مذاکرات اور موصول ہونے والی درخواستوں پر مرحلہ وار جائزے کا ایک طویل عمل ہے۔ معاہدے کی وضاحت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ یہ بشپ کی نامزدگی کے حوالے سے ہے جو چرچ کے لیے ایک اہم سوال ہے اور دوطرفہ سطح پر تعاون کی بہترین صورت حال پیدا کرلی ہے۔ ویٹی کن سٹی کے ترجمان گریگ برکے نے معاہدے کو سیاسی رنگ دینے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک موقع پیدا ہوا ہے حالانکہ اس مسئلے پر چین کے ساتھ برسوں سے تعلقات بدتر تھے۔ لتھوانیا کے دارالحکومت ویلنس میں موجود گریگ برکے نے کہا کہ معاہدہ سیاسی نہیں ہے بلکہ عقائد کے لحاظ سے روم سے منسلک پادریوں کے لیے اجازت نامہ ہے جو بیک وقت چینی حکام سے بھی تصدیق شدہ ہے۔ خیال رہے کہ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ویٹی کن سٹی اور بیجنگ کے درمیان سرد تعلقات میں تائیوان کی وجہ سے بہتری آسکتی ہے۔
تازہ ترین