• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن میں قحط کے خلاف جنگ میں شکست کا خطرہ ہے، سربراہ انسانی حقوق

نیویارک (جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے بدترین انسانی حقوق کے بحران کا سامنا کرنے والے ملک یمن میں قحط کے خلاف جنگ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے سبراہ مارک لوکوک نے موجودہ صورتحال کو بدترین قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ حالیہ ہفتوں کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پھیلتے قحط کے نتیجے میں بڑی تعداد میں زندگیوں کے نقصان کو روکنا ناممکن ہے ۔  
تازہ ترین