• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو، کرپشن کے خلاف رپورٹنگ پر صحافی قتل

میکسیکو (جنگ نیوز) میکسیکو کی جنوبی ریاست چیاپاس میں کرپشن کے خلاف رپورٹنگ کرنے پر دھمکیوں کا سامنا کرنے والے صحافی کو فائرنگ کے نتیجے میں قتل کردیا گیا، رواں سال میکسیکو میں یہ نویں صحافی کا قتل ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماریو گومز نامی صحافی ایل ہیرالڈو ڈی چیاپس نامی اخبار سے وابستہ تھے، اخبار نے ہی گومز کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ گومز کے ساتھی نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’ انہوں نے حال ہی میں ایک شکایت درج کی تھی کیونکہ انہیں دھمکیاں دی جارہی تھیں۔‘
تازہ ترین