• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ کی مقامی عدالت نےپاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار18 بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے۔ہفتہ کو تھانہ جیکسن پولیس نے بھارتی ماہی گیروں کو سٹی کورٹ میئں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا گیااور آگاہ کیا کہ ملزمان نے پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور نایاب مچھلی کا شکارکےلیے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوئے لہذا عدالتی کارروائی عمل میں لائی جائے، عدالت نے بھارتی ماہی گیروں کو عدالتی ریمانڈپر جیل بھیجتےہوئے تفتیشی افسر سے 14 روز میں مقدمے کا چالان طلب کرلیاہے۔

تازہ ترین