• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدمقبول صدیقی اور عامرخان کی یوم عاشور کے جلوس میں شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر وفاقی وزیر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی اورسینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ یوم عاشور کے جلوس میں شرکت کی اور عزادارن حسین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے جلوس کے ہمراہ رہے، اس موقع پر میڈیکل ایڈ کمیٹی کے رضاکار مسلسل ماتمی اعزاداروں کو طبی امدام فراہم کرتے رہے، اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے اراکین ارشد حسن ،عادل خان سمیت ضلع شرقی کے چیئر مین معید انور بلدیاتی نمائندگان یونین کمیٹی ٹائون اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ دارن کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تازہ ترین