کراچی (اسٹاف رپورٹر)سخی حسن چورنگی پرسرکاری ملازمین کے فلیٹس خالی کرانے کے خلاف مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو بلاک کردیاجس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق سخی حسن کے قریب کے ڈی اے فلیٹس سے عدالتی احکامات کی روشنی میں لوگوں کو مکان چھوڑنے کا نوٹس دیا گیا تو اس پر لوگ مشتعل ہوگئے اور احتجاج کیا جس سے روڈ بلاک ہوگئی اور سخی حسن کے اطراف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو منتشر کر کے ٹریفک کی روانی کو بحال کرایا گیا،دوسری جانب گلشن اقبال بلاک ۴ اور اسکے اطراف بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد ابو الحسن اصفحانی روڈ پر جمع ہوگئی اور علاقے میں بجلی کی طویل بندش اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا،سڑکوں پر ٹائر جلائے جس سے ٹریفک کی آمدو رفت بری طرح متاثر ہوئی،ابو الحسن اصفحانی روڈ کا ایک ٹریفک ٹریفک کے لیے مکملل طور پر بند ہوگیا تھا تاہم پولیس نے پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ٹریفک کو بحال کرایا۔