• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹریٹ کرائمز کیخلاف آئی جی کا اعلان جنگ، کراچی پولیس کو فوری طور پر 300 موٹرسائیکلیں دی جائیں گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالے اجلاس میں اسٹریٹ کرائمز کے انسدادی اقدامات اور پولیس کی اس ضمن میں جاری حکمت عملی کا خصوصی حوالوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اورمزید ضروری احکامات دیئے گئے،ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نےاجلاس کوانسداد اسٹریٹ کرائمز کی حکمت عملی سمیت گرفتار اور عدم گرفتار ملزمان گروہوں،انکے کارندوں، چھاپہ مار کارروائیوں سمیت موبائل فونز،وہیکلز اسنیچنگ/تھیفٹ کی تفصیلات کا احاطہ کیا اور جملہ پولیس اقدامات کی بابت ضروری امور پر بریفنگ دی،آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ اسٹریٹ کرائمزکو ایک چیلنج کے طور پر سامنے رکھتے ہوئے ایسے جرائم اور ان میں ملوث عناصر وگروہوں کے خلاف جنگ کا اعلان کیا جائے،انہوں نے کمانڈنٹ ایس ایس یو،آرآرایف اور ایس آرپی سےانسداد اسٹریٹ کرائم کے لیئےافرادی قوت طلب کرلی جس پر ایس ایو نے 250،آرآرایف نے 150جبکہ ایس آر پی نے 1000افسران وجوانوں پر مشتمل افرادی قوت بمعہ وہیکلزکراچی پولیس کے ڈسپوزل پردیں جسکا مقصد جرائم کے خلاف پولیس اقدامات کو مشترکہ طورپرمزید سخت اورنتیجہ خیز بنانا ہے ،انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران کی گاڑیاں بھی مخصوص پوائنٹس پر روزانہ کی بنیاد پر دوگھنٹے اسنیپ چیکنگ کے عمل میں حصہ لیں اور اس ضمن میں باقاعدہ پوائنٹس مختص کرنیکے لیئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رجوع کیا جائے،اس موقع پر انہوں نے باالخصوص اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی پولیس کو300 موٹر سائیکلیں دینے کا بھی اعلان کیا۔
تازہ ترین