• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد نمبر 10 پر سڑک عبور کرنے کے دوران 32 سالہ ثوبیہ زوجہ محمد یاسین کو نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گئی، خاتون کو تشویشناک حالت میں عباسی اسپتال لایا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نیول کالونی حب ریور روڈ پر 2 موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 16سالہ عدنان جاں بحق اور نامعلوم نوجوان شدید زخمی ہو گیا،سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار30 سالہ رب نواز جاں بحق،26سالہ وقار زخمی ہوگیا ، ڈیفنس فیز 6خیابان محافظ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک زخمی نے دم توڑ دیا ،پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور اس کی عمر 26سال کے قریب ہے جبکہ زخمی کی شناخت 25سالہ ایان ولد خیرمحمد کے نام سے کی گئی،لاش سرد خانے میں شناخت کیلئے رکھوادی ہے۔
تازہ ترین