• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ سے عقیدت کا تقاضاہےانکی سیرت پرعمل کیا جائے،منور حسن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سید منورحسن نے کہا ہے کہ عاشورہ کے دن کی بڑی اہمیت اور فضیلت ہے ،حضرت امام حسین ؓ اوران کے اہلخانہ کی قربانیوں اور جدوجہد کو یاد کرنے اور اس کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ان کی سیرت پر چلنے اور ان کے پیغام اور درس پر عمل بھی کریں،دین کو غالب کرنے کی جدوجہد کا حصہ بنیں،حضرت امام حسین ؓ سے عقیدت ومحبت کا تقاضا ہے کہ اقتدار اور اختیار کے غلط استعمال کو روکا جائے اور اللہ کے دین کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے،مدینے کی ریاست قائم کرنے کیلئے اپنی ذات کی قربانی دینا پڑے گی،ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جمعرات کے روز جامع مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم، صوبائی سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امیر کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ،ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر خان ، سیکرٹری ضلع محمد یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا،سید منورحسن نے کہاکہ مولانا مفتی شفیع عثمانی نے ووٹ کی شرعی حیثیت کے حوالے سے جو فتویٰ اور تفصیل بیان کی ہے اس میں شامل ہے کہ ہر شخص کو حق حکمرانی حاصل ہے لیکن ہر شخص حکمران نہیں بن سکتا،حکمرانی کی اہلیت کے لیے کچھ شرائط اور اوصاف ہیں ،حکمران کو ان اوصاف اور شرائط کی کسوٹی پر پرکھا جائے گا۔
تازہ ترین