• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی ایک روپیہ49پیسےفی یونٹ مہنگی، نیپرا 26 ستمبر کو سماعت کریگی

ملتان (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافےکا مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے (1.4931) فی یونٹ اضافے کی درخواست کی سماعت 26 ستمبر بدھ کو کریگی۔بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست وزارت توانائی پاور ڈویژن کے ذیلی ادارہ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی ( سی پی پی اے) نےکی۔نگراں حکومت کے دور میں وزارت توانائی نے مسلسل 3 ماہ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا۔ جس سے بجلی صارفین پر 30 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا ۔ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی کی قیمت میں دو روپے فی یونٹ کا ریگولر بنیادوں پر اضافہ کردیا ہےجس سے بجلی صارفین پر بوجھ دربوجھ بڑھ گیاہے۔

تازہ ترین