• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو اچھی کوالٹی کے تیز بولر آجائیں تو کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے،سمنز

دبئی(نمائندہ خصوصی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر فل سمنز کا کہنا ہے کہ اگر افغانستان کے پاس دو اچھی کوالٹی کے تیز بولر آجائیں تو یہ ٹیم اپنی کارکردگی سے مزید بہتر ہوسکتی ہے اس وقت ہمارے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں۔اچھے بیٹسمین ہیں لیکن کوالٹی فاسٹ بولروں کو مس کررہے ہیں۔پاکستان کے خلاف میچ ہارنے کے بعد فل سمنز نے کہا ایشیا کپ میں ہماری ٹیم نے اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف میچ ہم اپنی ناتجربہ کاری کی وجہ سے ہارے ہیں۔لیکن اگر ہم مزید30,35رنز بنالیتے توپاکستان کو ہراسکتے تھے۔اس کے باوجود افغان ٹیم نے دنیا کی مضبوط ترین ٹیم کو سخت فائٹ دی۔شعیب ملک نے کمال اننگز کھیل کر ہمیں جیت سے محروم کیا ہے۔شعیب ملک نے مشکل وقت میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا۔فل سمنز نے کہا کہ ہر میچ کے بعد ہماری کارکردگی میں بہتری آرہی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں افغان کرکٹرز نے ثابت کیا ہے اس کی غیر معمولی کارکردگی تکا نہیں ہے۔امید ہے کہ ہم ایشیا کپ میں اچھا فنش کریں گے۔افغانستان میں کئی نوجوان تیز بولر ہیں ان میں سے اچھے فاسٹ بولر تلاس کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ شکست کا سب کو افسوس ہے لیکن ڈریسنگ روم کا ماحول نارمل رہا۔آفتاب کچھ جذباتی ہوگیا تھا۔
تازہ ترین