• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ کسی سے دو ٹیسٹ کی سیریز نہیں کھیلیں گے،پی سی بی

دبئی(نمائندہ خصوصی) پی سی بی کے چئیر مین احسان مانی نے کہا کہ آئندہ پاکستانی ٹیم کسی بھی ملک کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز نہیں کھیلے گی۔اگر کسی نے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنی ہے تو وہ کم از کم تین ٹیسٹ کی ہونی چاہیے۔واضح رہے کہ سات ستمبر سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ کی سیریز ہورہی ہے۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے جون میں انگلینڈ کے خلاف دوٹیسٹ کی سیریز کھیلی تھی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سیریز کو حتمی شکل دینے والے پی سی بی کے جنرل منیجر انٹر نیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کا مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ تبادلہ ہوگیا ہے۔اس کی بڑی وجہ عثمان اور ڈائر یکٹر ذاکر خان میں اختلافات بتائے جاتے ہیں۔
تازہ ترین