• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آئی پی ایس ایشیایوتھ ورکشاپ کراچی میں ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اے آئی پی ایس ایشیایوتھ ورکشاپ رواں سال چار سے نو نومبر تک کراچی میں ہوگی جس کی میزبانی سجاس کرے گی، ورکشاپ میں 15ممالک کے 25 سے زیادہ ینگ جرنلسٹس سمیت کھیلوں کی صحافت سے وابستہ پاکستانی صحافی شریک ہوں گے۔ میرے والد کی خدمات کے اعتراف میں سجاس کا ان کے نام سے گولڈ میڈل کا اجرا میرے اور میری فیملی کے لیے باعث فخر بات ہے، اس بات کا اعلان سجاس کے پیٹرن سندھ ڈاکٹر جنید علی شاہ نے ہفتے کو پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر اصغر عظیم اور دیگر بھی موجود تھے،سات نومبر کو اختتامی تقریب کے موقع پر ایوارڈ کی تقریب ہوگی۔
تازہ ترین