• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے ایشین اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قطر میں کھیلی جانے والی ایشین ٹیم اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔فائنل کے پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی کو ہرایا، محمد آصف کو، ملکیت سنگھ نے زیر کیا۔ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا ۔
تازہ ترین