• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، کیپٹن سمیت 7 شہید، 10 حملہ آور ہلاک

میرانشاہ (نمائندہ جنگ) شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سارہ وانہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں کیپٹن سمیت 7 سیکورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے،سیکورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں، فورسز لیفٹینٹ بلال کی قیادت میں تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سارہ وانہ میں سرچ آپریشن کیلئےموجودتھے، کمپاونڈ میں چھپےد ہشتگردوں نے حملہ کیا ،دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ وقفہ وقفے سے جاری رہا،سیکورٹی فورسز کے مزید دستے علاقے میں پہنچ گئے ہیں، زخمی جوانوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعےسی ایم ایچ بنوں منتقل کیاگیا ، سیکورٹی ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کی نفری لیفٹینٹ بلال کی قیادت میں تحصیل دتہ خیل کے علاقہ سارہ وانہ میں سرچ آپریشن کیلئے گئی تھی جہاں پر انکا سامنا دہشتگردوں سے ہوا، دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جھڑپ میں 7 سیکورٹی اہلکار کیپٹن جنید ، حولدار آصف ،حولدار رزاق ،حولدار امیر ولی ،حولدار ناصر ،سپاہی شمیع اللہ اور سپاہی انور جان شہید ہو گئے جبکہ صوبیدار خورشید ، نائب صوبیدار ارشد اور سپاہی قدوس زخمی ہوگئے،فورسزکی جوابی کاوائی میں10 دہشتگرد بھی مار ےگئے ہیں، سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد ایک کمپاونڈ میں چھپے ہوئے تھے، سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ 

تازہ ترین