• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، سوشل میڈیا پر داعش کے متعلق مواد اپ لوڈ کرنے، لوگوں کو اکسانے والا ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

لاہور (نمائندہ جنگ) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے داعش کے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے اور لوگوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر اکسانے والے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ لوگوں کو داعش میں شمولیت اختیار کرنے پر اکسانے واے ملزم کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین