• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومنی گروپ کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی بحالی کیلئے درخواست دائر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ میں اومنی گروپ کی جانب سے منجمد کیے گئے اکاؤنٹس بحال کرنے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،اومنی گروپ کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہےکہ ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے 19 اداروں کے بینک اکاوئنٹس منجمد کر دیے گئے،19 اداروں کے بینک اکاوئنٹس میں 33 کروڑ سے زائد رقوم موجود ،بینک اکاوئنٹس منجمد ہونے سے اومنی گروپ کے ادارے مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے،ایف آئی اے کی ہدایت پر نیشنل بینک سمٹ بینک اور سندھ بینک نے اکاوئنٹس منجمد کر دئیے،مذکورہ اکاوئنٹس کا تعلق اداروں کے مالی لین دین سے ہے،اکاوئنٹس منجمند ہونے سے اداروں کا کروڑوں کی ادائیگیاں اور وصولیاں رک گئیں،اکاوئنٹس منجمند ہونے سے اداروں کے شدید مالی بحران کا شکار ہونے کا خدشہ ہے،ایف آئی اے کو بینک اکاوئنٹس کھولنے کی ہدایت دی جائے۔
تازہ ترین