• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی ، 14 فوجی افسران سمیت 100 سے زائد اہلکار گرفتار

انقرہ ( جنگ نیوز ) ترکی میں حکومت مخالف رہنما فتح اللہ گولن کے حامی 14 فوجی افسران سمیت 110 فوجیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی اپوزیشن جماعت کے جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن سے تعلق رکھنے اور حکومت کے خلاف سازش کرنے کے الزام میں 110 فوجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انقرہ کے چیف پراسیکیوٹر کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افسران میں 3 کرنل ، 2 لفٹیننٹ کرنل ، 6میجر ، 3 کیپٹن اور 100 سے زائد اہلکار شامل ہیں ۔ یہ تمام افراد حاضر سروس اہلکار تھے ۔ طیب اردگان کی حکومت 2برس قبل جولائی 2016 میں ترک صدر طیب اردگان کا تختہ الٹنے کیلئے کی جانے والی ناکام فوجی بغاوت میں جلا وطن رہنما فتح اللہ گولن کے ملوث ہونے کا الزام عائد کرتی آئی ہے اور اب بھی فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے ۔
تازہ ترین