• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ ،پاناما ریفرنسز منتقلی کیخلاف نیب کی اپیل 25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف نیب کی اپیل 25ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کریگا۔ سپریم کورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کردیا ۔ علاوہ ازیں این آر او کیس،اصغر خان عملدرآمد کیس اور آصف زرداری کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما ریفرنسز کی منتقلی کیخلاف چیئرمین نیب کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 25 ستمبر کو سماعت کریگا۔احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ(ن) کے تین رہنمائوں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اسکے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کیخلاف ریفرنسز کی منتقلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
تازہ ترین