• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد باب دوستی کھول دیا گیا،تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال

چمن (صباح نیوز)بلوچستان کے شہر چمن میں باب دوستی کے نام سے واقع پاک افغان سرحد دو روزہ بندش کے بعد کھول دی گئی۔ایف سی حکام کے مطابق باب دوستی سے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت بھی بحال ہوگئی ۔ باب دوستی 9 اور 10محرم الحرام کو سکیورٹی کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، جسے عاشورہ محرم گزرنے کے بعد کھول دیا گیا، اس سے قبل جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کے موقع پر بھی باب دوستی عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔
تازہ ترین