• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی چور ہے ، قوم کو پہلے ہی پتا تھا ، راہول گاندھی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کےسربراہ راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم پر کرپشن الزام کے بعد کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ مودی پہلے سے ہی چور ہے ۔قوم کو پہلے ہی پتا تھا کہ مودی چور ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ انیل امبانی کی کمپنی 45 ہزار کروڑ روپے کے قرض میں ڈوبی ہوئی تھی اور اس کی مدد کے لیے ہی نریندر مودی نے رافیل طیاروں کے معاہدے کا سہارا لیا۔انہوںنے کہاکہ بھارتی عوام کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وطن کا چوکیدار چور ہے اور سابق فرانسیسی صدر نے بھی ہمارے وزیراعظم کو چور کہا ہے۔راہول گاندھی کے مطابق مودی کو فرانسیسی صدر کے بیان کی تصدیق یا تردید کرنی چاہیے لیکن ہمیں مکمل یقین ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرپٹ ہیں۔
تازہ ترین