• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں چل بسے


ہنوئی ( جنگ نیوز ) ویت نام کے صدر ٹران ڈائی کوآنگ 61 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد چل بسے ۔ ٹران ڈائی کوآنگ ایک فوجی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ کوآنگ ہنوئی سے 115 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے ۔ ان کا تعلق کسان کمیونٹی سے تھا ۔

کوآنگ نے اپریل 2016 میں ویتنام کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں ۔ اس سے قبل وہ پبلک سیکیورٹی منسٹر کے طور پر بھی ذمہ داریاں سرانجام دے چکے تھے ۔ صدر کے انتقال کے بعد نیشنل اسمبلی اگلے ماہ ایک سیشن کا انعقاد کرے گی جس میں اس بات کی بھی توقع ہے کہ نئے صدر کا انتخاب کر لیا جا ئے گا ۔ 

تازہ ترین